ترقی ملنے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں،ایس ایس پی آپریشنزلاہور

ترقی ملنے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں،ایس ایس پی آپریشنزلاہور

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزادنے کہا ہے کہ ترقی ملنے پر عوامی اور ادارہ جاتی خدمات کے حوالے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آپریٹر ایس پی سکیورٹی شوکت حیات کو ہیڈ کانسٹیبل کے پروموشن رینک لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔

ایس پی سکیورٹی بلال ظفرو دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایس پی سکیورٹی بلال ظفرنے کہا کہ بروقت ترقی ہر اہلکار کا حق ہے جس سے افسران واہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ ترقی کا عمل تیز ہونے سے محکمانہ کارکردگی میں بھی بہتری آرہی ہے۔

مزید :

علاقائی -