نشتر کالونی میں ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے فیکٹری منیجر زخمی

نشتر کالونی میں ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے فیکٹری منیجر زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر فیکٹری کا منیجر شدید زخمی جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں فیکٹری کا منیجر وسیم بینک سے 10لاکھ نکلوا کر آ رہا تھا کہ فیکٹری کے گیٹ پر مسلح ڈاکووں نے گھیر کر رقم لوٹ لی اس دوران وسیم نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے منشا نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 10 ہزار لوٹ لیے۔گرین ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سبطین کے گھر سے7لاکھ 20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔جنوبی چھاونی میں ڈاکوؤں نے شبیر کے گھر سے 4لاکھ 65ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے زاہد کے گھر گھس کر2لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ندیم کے گھر سے 1لاکھ 40 ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ساندہ میں ڈاکوؤں نے وجاہت کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے اسد سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے محسن سے45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جنید سے20 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ نشتر کالونی اور مغلپورہ سے گاڑیاں اور ٹبی سٹی۔شاہدرہ ٹاون اور گلشن راوی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -