اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع

اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید 4 گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،گزشتہ روزملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کے روبرو نیب کے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے،اس کیس میں احد خان چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کاموقف ہے کہ احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے،، احد چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد خان چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -