ای چالان فیس سے زائد رقم لینے پر 3 موبائل شاپ مالکان گرفتار

ای چالان فیس سے زائد رقم لینے پر 3 موبائل شاپ مالکان گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے آن لائن چالان فیس سے زائد رقم بٹورنے والے 3 موبائل شاپ کے مالکان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی ویجیلینس ٹیم نے زائد رقم بٹورنے والے تین موبائل شاپ کے مالکان اسد،ارسلان اورعمیرکوگرفتار کرکے تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔انسپکٹر عامر چشتی کا کہنا ہے کہ چالان فیس سے زائد پیمنٹ وصول کرناجرم ہے۔شہریوں کی شکایت پر فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -