محکمہ آبپاشی کے انجینئر سمیت 8ملزموں کی ضمانت میں توسیع

محکمہ آبپاشی کے انجینئر سمیت 8ملزموں کی ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب احمد رومی نے ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچانے میں ملوث محکمہ آبپاشی کے انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت 8افسروں کی ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،عدالت میں اینٹی کرپشن حکام نے موقف اختیار کیا کہ انجینئر امتیاز اکبر بھٹی نے دیگر ساتھی افسروں کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریدادری کی مد میں خورد برد کی،انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگر افسران نے سرکاری خزانے کو دو کروڑ کا نقصان پہنچایاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -