حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،سی سی پی او لاہور

حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،سی سی پی او لاہور

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں توسیع کے پیش نظر لاہور پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بدستور کارروائی جاری رہے گی۔ پابندی سے مستثنیٰ افراد، دکانوں، دفاتر اور کاروبار کی اجازت ہوگی اور سماجی و مذہبی اجتماعات کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ مخصوص اوقات کار کے علاوہ دکانیں کھولنے، کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس ہمہ وقت کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے ایس پیز صاحبان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے حکومتی احکامات کو یقینی بنائیں گیں۔ شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلئے گائیڈ لائنز کی پاسداری کریں شہری محدود رہیں، محفوظ رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -