انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژ ن کی کاروائیاں

انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژ ن کی کاروائیاں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژ ن کی کاروائیاں۔امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان بنیامین اور شبیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بنیامین نے شہری سے پراپرٹی خریدنے کا جھانسہ دیکر 15لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔ جسے غالب مارکیٹ انوسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ملزم شبیر شہری سے پلازہ میں ٹائل لگانے کے عوض 2لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا تھا۔ملزم شبیر شہری کو پیسے واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ جس کو انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -