فیروزوالہ، جائیداد تنازع اور کیبل کے جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد قتل

فیروزوالہ، جائیداد تنازع اور کیبل کے جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد قتل

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جائیداد کے تنازعہ اور کیبل کے جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد قتل، حملہ آور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ برج اٹاری میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان نثار احمد نے اپنے بھائیوں اور ساتھی کی مدد سے اپنی بیوہ بھاوج زیب النساء کو گھر سے اٹھا کر قریبی رشتہ دار کے گھر لے گئے جہاں پر تشدد اور گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ ملزمان مقتولہ کے چار کمسن بچوں کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں نثار احمد، عمران وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدرہ کے علاقہ معراج پارک میں کیبل کے تنازع پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف28سالہ سجاول کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا شاہدرہ پولیس نے اس ضمن میں عقیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دونوں فریقین میں کیبل کا تنازع ایک عرصے سے چلا آر ہا تھا۔

مزید :

علاقائی -