جڑانوالہ، حادثات وواقعات میں نوجوان جاں بحق، 12افراد زخمی

جڑانوالہ، حادثات وواقعات میں نوجوان جاں بحق، 12افراد زخمی

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) مختلف واقعات و حادثات کے دوران چھت گرنے،ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، خواتین سمیت 12افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 122گ ب کارہائشی فیاض اواگت سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مکوانہ جا رہا تھا کہ راستہ میں محمدوالا کے قریب ڈمپر ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس سے وہ دم توڑ گیا،ڈرائیور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں چک نمبر 96گ ب میں چھت گرنے سے 3سالہ بچہ نوید، ٹریفک حادثات میں علی شیر، صباء، عذرا، اویس، شاہد، راشد، احمد زاہدہ بی بی، عائشہ، پروین بی بی، شفیع زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -