لاہور پولیس کے درجہ چہارم ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس میں عرصہ دراز سے ایک ہی سکیل میں تعینات کلاس فور ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی۔ ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کی زیر صدارت ٹائم سکیل پروموشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے 246 ملازمین کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے انہیں اگلے سکیل میں پروموٹ کر دیا گیا۔ عرصہ 30 سال سے کلاس فور ملازمین ایک ہی گریڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن نے 246 کلاس فور ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کے احکامات جاری دئیے۔ ٹائم سکیل پروموشن حاصل کرنیوالوں میں 30 نائب قاصد، 28 باربر، 59 مالی بھی شامل ہیں۔ ٹائم سکیل پروموشن سے کلاس فور ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ ہوگا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا بروقت اور میرٹ پر ترقی ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی کا کہنا تھا کہ ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں نکھار اور مزید بہتری آئے گی۔