سمبڑیال،نامعلوم افراد نے45سالہ شخص کو قتل کردیا

  سمبڑیال،نامعلوم افراد نے45سالہ شخص کو قتل کردیا

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)دکان کے باہر سوئے 45 سالہ شخص کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلہ سے قتل کردیا۔سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ کے موضع گھمنانوالی میں 45سالہ شخص صغیر احمد ولد محمد صدیق منہاس جس کی گاؤں ہی میں کریانہ کی دکان تھی کہ گزشتہ رات اپنی دکان کے باہر چارپائی پر مچھر دانی کے اندرسویاہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے چھری کے وار کر کے اُسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔تھانہ بیگووالہ پولیس والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرمصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -