اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید 

اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید 

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ 2 روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے وگھاما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور انٹرنیٹ موبائل سروس بند کر دی گئی۔ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -