وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب ، ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب ، ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج (بدھ کو)طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس سہ پہر 12 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔کابینہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کریگی،ایران عراق اور دیگر ممالک کیلئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا۔متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دیگی۔پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی ،ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق،ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری، ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ مرغذار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔ریونیو ڈویڑن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔یادرہے وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس منگل کو اجلاس ملتوی ہوگیا تھا۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -