وزیر اعلیٰ محمود خان کی معروف شاعر اور ادیب ہمایون ہمدرد کے انتقال پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی معروف شاعر اور ادیب ہمایون ہمدرد کے انتقال پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشتو کے معروف شاعر اور ادیب ہمایوں ہمدرد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ پشتو زبان کیلئے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کورونا سے متاثر ہ ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر مرجان برکی کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -