قصور، تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 25مسافر زخمی 

قصور، تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 25مسافر زخمی 

  

قصور (بیورورپورٹ)الہ آباد ارزانی پور روڈ پر ملتان ٹائم بس تیز رفتار ہونے کے باعث الٹ جانے کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی  ہو گئے، 5 مسافروں انور بی بی،زینب بی بی،ارسلان وغیرہ کو شدید حالت کے پیش نظر چونیاں ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپورکی جانب سے قصورآنے والا ملتان ٹائم بس تیز رفتار ہونے کے باعث ارزانی پور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 25 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کے عملے نے فوری طبی امداد دے کر فارغ کر دیا

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -