وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں 14 نکات پر غور ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں عراق اور دیگر ممالک کےلئے زائرین کی پالیسی کاریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی پر بھی غور ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -