واشنگٹن :کورونا کے باعث امریکی محکمہ امیگریشن کا 13ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن :کورونا کے باعث امریکی محکمہ امیگریشن کا 13ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر ...
واشنگٹن :کورونا کے باعث امریکی محکمہ امیگریشن کا 13ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے باعث امریکی محکمہ امیگریشن نے 13ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے13ہزار ملازمین کونوٹس جاری کر دیئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق3اگست سے ہوگا،13ہزارسے زائد ملازمین3اگست سے بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے،

ملازمین کو گھروں کو بھیجنے فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر20ہزار ملازمین ہیں،امیگریشن سروس کا سالانہ بجٹ15ارب ڈالر ہے،بجٹ ویزوں ،پرمٹ،گرین کارڈ اور شہریت کی درخواستوں سے آتا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے درخواستوں میں50فیصد کمی آئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -