ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکا، 19 افراد جاں بحق

ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکا، 19 افراد جاں بحق
ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکا، 19 افراد جاں بحق

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں19 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک کلینک میں ہوا جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا اور علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تہران کے نائب گورنر حامد رضا نے کہا کہ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -