کوروناوباکے معاملے پریورپ نے امریکاسے بدلہ لے لیا، امریکی مسافروں پر سفری پابندیاں عائد

کوروناوباکے معاملے پریورپ نے امریکاسے بدلہ لے لیا، امریکی مسافروں پر سفری ...
کوروناوباکے معاملے پریورپ نے امریکاسے بدلہ لے لیا، امریکی مسافروں پر سفری پابندیاں عائد

  

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناوباکے معاملے پریورپ نے امریکاسے بدلہ لے لیا،یورپی یونین نے امریکی مسافروں پرسفری پابندیاں لگادیں۔

یورپی یونین نے کورونا وائرس سے قدرے محفوظ سمجھے جانے والے 14 ممالک کے شہریوں کےلئے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے 14 ممالک کے نام جاری کیے گئے ہیں جن کے شہری یکم جولائی سے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہوسکیں گے۔

جن ممالک کے شہریوں کو یکم جولائی سے یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی ان میں آسٹریلیا،کینیڈا ،جاپان،مراکش جنوبی کوریا، الجزائر، جارجیا، مونٹی نیگرو،نیوزی لینڈ ،روانڈا، سربیا،تیونس،تھائی لینڈ اور یوروگوائے شامل ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے امریکا، چین اور برازیل کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ چین کو بھی 14 ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کو تیا رہے اگر چین بھی یورپی ممالک کے شہریوں کےلئے سفری معاہدہ کرنے پر تیار ہوجائے۔

خیال رہے کہ یورپ میں کوروناپھیلنے پرڈونلڈٹرمپ نے امریکی شہریوں کے یورپ جانے پرپابندی لگائی تھی،کوروناوباکے معاملے پراب یورپ نے امریکاسے بدلہ لے لیا۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -