ورلڈ بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی، کتنے ڈالر دینے کا اعلان کر دیا؟ جانئے

ورلڈ بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی، کتنے ڈالر دینے کا اعلان کر دیا؟ جانئے
ورلڈ بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی، کتنے ڈالر دینے کا اعلان کر دیا؟ جانئے

  

اسلام آباد / کراچی(ویب ڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔عالمی ادارے کے پاکستان میں واقع دفتر سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے بو رڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز نے ’رائز ‘( RISE) پروگرام کے تحت مالیاتی انتظام کاری کے استحکام، شفافیت کے فروغ اور نجے شعبے کی نمو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا ہے۔

قرض کی فراہمی کو’ لو کاربن انرجی‘ کے حصول کے لیے شعبہ توانائی میں بنیادی اصلاحات سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق کووڈ 19 کے اثرات سے بحالی کے لیے مالیاتی لچک پیدا کرنے کے ضمن میں یہ اصلاحات بے حد اہم ہیں۔

ورلڈ بینک کی جانب سے اس قرض کی منظوری کے بعد پاکستان کو جون میں ملنے والے، منظور ہونے والے قرض کا حجم 3.53 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سٹیٹ بینک کو چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے ایک ارب ڈالر اور بینک آف چائنا سے 30کروڑ ڈالر بھی موصول ہوگئے۔

مزید :

بزنس -