بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہے پاکستان میں عدم استحکام ہو،امریکی نمائندہ خصوصی کوبھارت سے متعلق آگاہ کردیا،شاہ محمود قریشی

بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہے پاکستان میں عدم استحکام ہو،امریکی نمائندہ ...
بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہے پاکستان میں عدم استحکام ہو،امریکی نمائندہ خصوصی کوبھارت سے متعلق آگاہ کردیا،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہے پاکستان میں عدم استحکام ہو، بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثرکررہاہے،امریکی نمائندہ خصوصی کوبھارت سے متعلق آگاہ کرچکاہوں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج حملے میں دہشتگردلوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے،پاکستانی جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنایا،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے دہشتگردی کرارہاہے،بھارت دنیاکی توجہ ہٹانے کیلئے دہشتگردی کے واقعات چاہتاہے،مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنے پربھارت نے پلوامہ کاڈرامہ رچایا۔