پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، دہشتگردوں نے گاڑی کہاں سے خریدی تھی؟ پولیس نے چھاپہ مار دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، دہشتگردوں نے گاڑی کہاں سے خریدی تھی؟ پولیس نے ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، دہشتگردوں نے گاڑی کہاں سے خریدی تھی؟ پولیس نے چھاپہ مار دیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سٹاک ایکسچینج حملے کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی فروخت کرنے والے شوروم پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

جیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیو ٹاؤن کے قریب ایک شو روم پر چھاپہ مارا، اس شوروم سے وہ گاڑی خریدی گئی تھی جو دہشتگردوں نے سٹاک ایکسچینج پر حملے کے لیے استعمال کی۔

چھاپے کے دوران شوروم کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا جب کہ شوروم کے مالک اور عملے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور سٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -