سپر پاور کی دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور، امریکہ میں ایک دن میں کتنے کیسز سامنے؟ جواب آپ کے تمام اندازے ٖغلط کردے گا

سپر پاور کی دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور، امریکہ میں ایک دن میں کتنے ...
سپر پاور کی دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور، امریکہ میں ایک دن میں کتنے کیسز سامنے؟ جواب آپ کے تمام اندازے ٖغلط کردے گا

  

واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر پاور کی دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور پڑگئی۔ امریکہ میں ایک دن میں اتنے زیادہ کیسز سامنےآگئے کہ ہر کوئی پریشان رہ جائے۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ میں ایک ہی دن میں 47ہزار کیسز سامنے آگئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں وبا پھیلنے کےبعد  یہ ایک دن میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور احتیاط نہ کی گئی تو یہ دگنی ہوسکتی ہے۔

اس بار  کیلی فورنیا، ٹیکساس اور ایری زونا میں زیادہ تر کیسز سامنے آئے ہیں جو امریکہ میں اس وبا کے پھیلاو کا ایک نیا رخ ہے۔

امریکہ کے قومی ادارہ برائےالرجی و وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاوسی کہتے ہیں کہ صورتحال ہمارے قابومیں نہیں ہے اور میں بے حد پریشان ہوں کیونکہ یہ مزید بدتر شکل اختیارکرسکتی ہے۔

فاؤسی نے کہا اگر ملک گیر سطح پر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو ایک دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ جن علاقوں میں یہ وائرس پھیل رہا ہے ہم صرف ان  تک محدود نہیں رہ سکتے ۔ اس صورتحال سے پورا ملک داو پر لگا ہوا ہے

انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بار میں کچھ  پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ امید ہے ہم آئندہ سال کے آغاز میں ہی ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوسکیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -