گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو آخر کار محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو آخر کار محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو آخر کار محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

  

کراچی (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباﺅ موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباﺅ کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -