گندم خوردبردسے متعلق کیس :سروس ٹربیونل کو محکمہ خوراک بلوچستان کے ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیاگیا

گندم خوردبردسے متعلق کیس :سروس ٹربیونل کو محکمہ خوراک بلوچستان کے ذمہ داروں ...
گندم خوردبردسے متعلق کیس :سروس ٹربیونل کو محکمہ خوراک بلوچستان کے ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خوراک بلوچستان میں گندم خوردبردسے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کو محکمہ خوراک بلوچستان کے ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیا ،عدالت نے بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان میں گندم خوردبردسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ڈپٹی فوڈ کنٹرولرنے گندم کی 32 ہزاربوریوں کی خوردبردکی،گندم میں خوردبرد سے 13 کروڑکا نقصان ہوا۔

عدالت نے کہاکہ دستاویزکے مطابق مقدمہ سرکاری احکامات کی عدم تعمیل کابنتاہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ تربت گندم گودام کاانچارج رستم علی بھاگ گیا،جابرعلی کوانکوائری میں نکال دیاگیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیاکہ ساجدعلی کیخلاف انکوائری کی چارج شیٹ کہاں ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چارج شیٹ فائل میں موجودنہیں۔

عدالت نے سروس ٹربیونل کو محکمہ خوراک بلوچستان کے ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کارروائی روک روک دیا گیا،عدالت نے بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -