ابرارالحق کورونا سے صحت یاب، دوران قرنطینہ کیا چیز پیتے رہے جس سے صحت یاب ہونے میں مدد ملی؟ خود ہی بتا دیا

ساہیوال (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق گلوکار ابرار الحق نے بتایا کہ جب مجھے بخار ہوا تو کچھ ڈرا کہ کورونا تو نہیں ہوگیا، جس کے بعد مجھے کھانسی ہوئی تو چیک کرایا، اگلے دن بیگم نے نم آنکھوں سے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔
ابرارالحق نے بتایا کہ کچھ دن بعد میری بیگم کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا، ایک دن مجھے ایسا لگا کہ سانس نہیں آرہی، آکسیجن کم ہوگئی تو میں نے کلمہ پڑھ لیا اور پھر اپنے اپ کو پرسکون رکھتے ہوئے خود ہی ایمبولینس منگوائی۔
گلوکار نے بتایا کہ کورونا کے دوران انہوں نے ادرک کی چائے اور قہوہ پیا، اس طرح انہوں نے کورونا کو شکست دی۔
واضح رہے کہ ابرارالحق نے کچھ روز قبل اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔‘
Alhamdulliah i have been tested Corona negative and today is my 1st day in the office after quarantine. Thanks to all those who prayed for my success. May Allah swt bless all the patients with quick recovery and keep everyone safe .Ameen
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 24, 2020
گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔