بالی ووڈ اداکار عامر خان کے سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا وہ خود کس حالت میں ہیں؟ فلم انڈسٹری سے حیران کن خبر

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا وہ خود کس حالت میں ...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا وہ خود کس حالت میں ہیں؟ فلم انڈسٹری سے حیران کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے اسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پرتحریر ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اسٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Aamir Khan (@_aamirkhan) on


اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ وہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں، جنہوں نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو ان کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو ہسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔عامر خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ایک مرتبہ پھر بی ایم سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

تفریح -