سٹی کورٹ کراچی :توہین عدالت پرایس ایچ اوشاہراہ فیصل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سٹی کورٹ کراچی :توہین عدالت پرایس ایچ اوشاہراہ فیصل کے قابل ضمانت وارنٹ ...
سٹی کورٹ کراچی :توہین عدالت پرایس ایچ اوشاہراہ فیصل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ کراچی نے توہین عدالت پرایس ایچ اوشاہراہ فیصل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نے ایس ایچ اوکو 4 جولائی کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان جوہرکے رہائشی نے فلیٹ پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف تھانے سے رجوع کیاتھا،پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیاتھا۔کراچی سٹی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست ایس ایچ اوشاہراہ فیصل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو حکم دیا ہے کہ ایس ایچ اوکو 4 جولائی کوپیش کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -