بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،نوجوان شہید،پاک فوج کادشمن کو منہ توڑ جواب،نقصان کی اطلاعات

بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،نوجوان شہید،پاک فوج کادشمن کو منہ ...
بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،نوجوان شہید،پاک فوج کادشمن کو منہ توڑ جواب،نقصان کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلاشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا ،پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔


پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارتی فوج نے لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی سے تلواڑ گاﺅں کاایک نوجوان شہید ہوگیا ۔
پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی ،پاک فوج نے جواب میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ،جس سے نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے رواں سال 1546 بارایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی گئی، شہری آبادی کونشانہ بنانے سے 14 افرادشہیدجبکہ114 زخمی ہوئے۔