وزیرہوابازی نے ملک مخالف بیان دےکرغداری کی،فی الفورعہدے سے استعفیٰ دیں،نفیسہ شاہ

وزیرہوابازی نے ملک مخالف بیان دےکرغداری کی،فی الفورعہدے سے استعفیٰ ...
وزیرہوابازی نے ملک مخالف بیان دےکرغداری کی،فی الفورعہدے سے استعفیٰ دیں،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وزیرہوابازی نے ملک مخالف بیان دےکرغداری کی، وزیرہوابازی غلام سرور خان فی الفورعہدے سے استعفیٰ دیں۔

پی پی رہنما نفیسہ شاہ کاکہنا ہے کہ ملکی ایوی ایشن کونقصان پہنچانے کے ذمہ داروزیراعظم ہیں،وزیراعظم نے ایک گھنٹہ ایوان میں تقریرکی،کوئی پالیسی بیان نہیں دیا،پی پی رہنما نے کہاکہ جے آئی ٹیزرپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،موجودہ حکومت ملک کے اثاثوں کوبیچ رہی ہے، لگتاہے حکومت پی آئی اے کوگراو¿نڈکردے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے عمران خان کومناظرے کا چیلنج دیا،بینظیرکی شہادت کے بعدعمران خان نے تعزیت نہیں کی،قومی اسمبلی کے فلورپر عمران خان اسامہ بن لادن کوشہیدقراردیتے ہیں،نفیسہ شاہ نے کہاکہ علی زیدی کی تقریر سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ منافق کون ہے،عمران خان نے روز اول سے قوم سے جھوٹ بولا،پی پی رہنما کاکہناتھا کہ عزیربلوچ نے الیکشن میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -