سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت ...
سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،رجسٹرارآفس نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے شوگرکمیشن کی سفارشات پرکارروائی روکنے سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کےلئے مقررکردی،
چیف جسٹس گلزاراحمدنے مقدمے کی سماعت کےلئے بنچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بنچ کل کیس کی سماعت کرےگا، رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا۔