لاہور ہائیکورٹ:پٹرول بحران پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

لاہور ہائیکورٹ:پٹرول بحران پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کل ہو ...
لاہور ہائیکورٹ:پٹرول بحران پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرول بحران پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول بحران پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی ،درخواست میں کہاگیاہے کہ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیشن تشکیل دیاجائے۔

عدالت نے پٹرول بحران پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ قاسم خان کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -