اسلام آبادہائیکورٹ،فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس پرجلدسماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

اسلام آبادہائیکورٹ،فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس پرجلدسماعت کیلئے متفرق ...
اسلام آبادہائیکورٹ،فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس پرجلدسماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس پرجلدسماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈاکیخلاف نااہلی کیس پرجلدسماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ فیصل واوڈاکودہری شہریت چھپانے پرنااہل قراردینے کی پٹیشن زیرسماعت ہے،فیصل واوڈانے غیرقانونی طورپرپبلک آفس سنبھال رکھاہے۔

درخواست گزار کاکہنا ہے کہ فیصل واوڈانے نااہلی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا،عدالت نے فیصل واوڈا،الیکشن کمیشن ودیگرفریقین سے جواب طلب کررکھاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -