کورونا کے باعث ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا،آئی ایم ایف

کورونا کے باعث ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا،آئی ایم ایف
کورونا کے باعث ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا،آئی ایم ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے کہاہے کہ کوروناوباکے باعث ایشیامیں معاشی ترقی متاثرہوئی،ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کی معیشت میں 1.6 فیصدتک کمی کاامکان ہے، کورونا وائرس کے باعث ایشیا میں معاشی بحالی مشکل ہے، 2022 میں ایشیا میں مکمل معاشی بحالی ممکن نہیں،2022 میں معاشی بحالی اندازے سے5فیصدکم رہے گی،آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ عالمی معیشت 4.9 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے، اگر چین کی معاشی بحالی نکال دیں تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔