عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں ،مرتضیٰ وہاب کا پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق ٹوئٹ

عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں ،مرتضیٰ وہاب ...
عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں ،مرتضیٰ وہاب کا پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق ٹوئٹ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ عمران خان اصل میں یہی کام کرنا چاہتے ہیں،مجھے یہ جاننے میں دلچسپی ہو گی روز ویلٹ ہوٹل کے حصول کیلئے کون بولی لگاتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فروخت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان اصل میں یہی کام کرنا چاہتے ہیں،عمران خان پی آئی اے کے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کرنا چاہتے ہیں ، مجھے یہ جاننے میں دلچسپی ہو گی روز ویلٹ ہوٹل کے حصول کیلئے کون بولی لگاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -