”مجھے اس چیز کی کمی شدت سے محسوس ہو گی“ طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے فواد عالم کس بات پر افسردہ ہیں؟

”مجھے اس چیز کی کمی شدت سے محسوس ہو گی“ طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں منتخب ہونے ...
”مجھے اس چیز کی کمی شدت سے محسوس ہو گی“ طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے فواد عالم کس بات پر افسردہ ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران گراﺅنڈ میں شائقین کی کمی بہت زیادہ محسوس ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کیلئے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے، ملک کی نمائندگی کیلئے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جن لیجنڈز کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، ان کی کوچنگ میسر آرہی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ تو کھیل بھی چکا ہوں۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہو گی کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا ، کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے، خود کو ایک فیملی سمجھ رہے ہیں اور ٹیم میں سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ٹریننگ اور قیام کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں گے،امید ہے کہ ٹور خوشگوار انداز میں ختم ہوگا، فیملی کی یاد تو آئے گی لیکن ملک کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

مزید :

کھیل -