سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک بنانے والی یہ خوبرو لڑکی کون ہے ؟ آخر کار تفصیلات سامنے آ گئیں

سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک بنانے والی یہ خوبرو لڑکی کون ہے ؟ آخر کار تفصیلات ...
سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک بنانے والی یہ خوبرو لڑکی کون ہے ؟ آخر کار تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک خوبرولڑکی کی سندھ اسمبلی کی لابی میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کی تفصیلات اب سامنے آ چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی نوجوان لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی چھوٹی بہن ” اقراءبھٹو “ہے ، یہ ویڈیو اسمبلی کی مہمان گیلری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بنائی گئی ، اقرا ءبھٹوں نے اپنی ویڈیو میں مختلف گانے بھی شامل کیے تھے ۔

تاہم یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی تو اس معاملے پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت پیش کی اور پاکستانی عوام سے معذرت بھی کی ۔دعا بھٹو کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ یہ ویڈیو اندر ہال میں نہیں بلکہ لابی میں بنائی گئی تھی ، اس ویڈیو کے بارے میں مجھے کچھ بھی معلوم نہیں تھا اور اگر پتا ہوتا تو میں اپنی بہن کو یہ ویڈیو نہ بنانے دیتی اور نہ ہی اسے لگانے دیتی ۔ ان کا کہناتھا کہ ان کی بہن نے یہ ویڈیو نا سمجھی میں بنائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -