محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعائتیں معطل کر دیں مگر کیوں اور کب تک؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعائتیں معطل کر دیں مگر کیوں اور کب تک؟ تفصیلات ...
محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعائتیں معطل کر دیں مگر کیوں اور کب تک؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے تمام سفری رعائتیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا وباءکے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کیلئے رعائتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -