حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار

حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار
حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قراردے دیا گیا،عدالت نے حنیف عباسی کے تمام اثاثے ،بینک اکاﺅنٹس ،پراپرٹیز اور گاڑیاں بحال کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی اور فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دے رکھی تھی ،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے آج فیصلہ سنایا ہے جس میں حنیف عباسی اورفیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قراردیاگیا ہے اوراینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مستردکردیں،عدالت نے لیگی رہنما کے10 بینک اکاﺅنٹس ،3 گاڑیاں،3 پلاٹس اور2 کوٹھیاں بحال کردیں۔