نوووک جوکووچ کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، سربیا کی وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

نوووک جوکووچ کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، سربیا کی وزیراعظم نے ایسا اعلان کر ...
نوووک جوکووچ کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، سربیا کی وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  

بلغراد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے اپنے ملک کے سب سے بہترین کھلاڑی اور ٹینس کے عالمی نمبرون نووک جوکووچ کا قصور اپنے سر لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوووک جوکووچ نے عالمگیر وباءکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باوجود نمائشی ایونٹ کا انعقاد کیا تھا جس دوران ناصرف وہ اور ان کی اہلیہ بلکہ دیگر کئی کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور سب ہی اپنے اپنے گھروں میں از خود قرنطینہ بھی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

نمبرون ٹینس سٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور دیواروں پر بھی اس سے ملتی جلتی تحاریر پڑھنے کو مل رہی ہیں۔

ایسے میں سربیا کی وزیراعظم نے اپنے ملک کے بہترین کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جوکووچ کا کوئی قصور نہیں کیونکہ انہوں نے اچھے کیلئے سب کچھ کیا، اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں جس نے ایونٹ کی اجازت دی، اس لئے جوکووچ کو کچھ نہ کہا جائے۔

مزید :

کھیل -