پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق
پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق ہو گئے مزید 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 761 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 262 تک پہنچ گئی۔

لاہور میں کورونا کے 403، ننکانہ صاحب اور قصور میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ میں 7، راولپنڈی میں 87، اٹک میں 2 اور جہلم میں کورونا کے 4 کیسزرپورٹ ہوئے۔

گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 12 کیسز، سیالکوٹ میں 6، نارووال میں 7، گجرات میں 26 اور حافظ آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ منڈی بہاو¿ الدین میں 10، ملتان میں 42، خانیوال ایک اور وہاڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

فیصل آباد میں 64، چنیوٹ میں 9، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9، جھنگ میں ایک اور رحیم یار خان میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا میں 6، میانوالی میں 4، خوشاب میں 3، بہاولپور میں 6، ڈیرہ غازی خان میں 7 اور مظفر گڑھ میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لیہ میں 2، اوکاڑہ میں ایک، ساہیوال میں 7 اور پاکپتن میں 3 کورونا کیسز سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے مزید 35 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد ایک ہزار 762 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہو گئی ہے۔ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو گئی۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 76 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 84 ہزار 640، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598، بلوچستان میں 10 ہزار 476، اسلام ا?باد میں 12 ہزار 912، آزادکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -