ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق نے دنیا کو حیران پریشان کر دیا

ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق نے دنیا کو حیران ...
ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق نے دنیا کو حیران پریشان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی گرمی سے بچنے کیلئے گھروں اور دفاتر میں ائیر کنڈیشن (اے سی) کا استعمال بڑھا دیا جاتا ہے لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ائیرکنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ہارورڈ گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل سکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا کہنا ہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز وہاں زیادہ دیکھے گئے ہیں جہاں مسلسل ائیر کنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پروفیسر نارڈیل کے مطابق عام طور پر کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے ہوا میں معلق ہونے والے ذرات سے پھیلتا ہے لیکن اس بات کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ یہ وائرس ائیربون یعنی ہوا سے بھی انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اے سی ہوتا ہے وہ کمرہ یا جگہ کور یعنی بند ہوتی ہے اور ادھر جراثیم شدہ بوندیں سطح پر جذب ہونے سے پہلے تھوڑی دیر تک ہوا میں معطل رہتی ہیں جس سے انفیکشن پھیل سکتا ہے۔جب لوگ گرمی سے گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں تو اے سی کی ہوا کا تھوڑا سا جھونکا بھی خطرناک طریقے سے متاثر کرسکتا ہے اور ایسی صورت میں اے سی کی ہوا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا اے سی کا استعمال ضرورت کی حد تک کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2003 میں ’سارس‘ وباءکے بعد کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ چند اونچی عمارتیں جو اے سی ٹیکنالوجی سے لیس تھیں ادھر یہ انفیکشن آلودہ ہوا کے باعث خوب پھیلا اور کووڈ 19 بھی ’سارس‘ کے سرکل سے تعلق رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کی صاف ستھرائی پر دھیان دینا چاہیے تاکہ اس کے اندر جمنے والی آلودہ ہوا صحت کو بیماریوں سے بچا سکے۔

مزید :

کورونا وائرس -