ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 9 جولائی کو دوبارہ نیب طلب

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 9 جولائی کو دوبارہ نیب طلب
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 9 جولائی کو دوبارہ نیب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ۔سلیم مانڈوی والاکونیب پیش ہوکربیان ریکارڈکرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کوآج طلب کررکھاتھا،تاہم وہ آج نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے جس پر نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کودوبارہ طلب کرلیاہے،سلیم مانڈوی والاکونیب پیش ہوکربیان ریکارڈکرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سلیم مانڈوی والاکوجعلی بینک اکاو¿نٹس،الاٹمنٹ کیس میں طلب کیاگیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آئندہ پیشی پر نیب کے رو برو پیش ہونے کافیصلہ کیا گیا ،سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ نیب نے پیشی کیلئے 9 جولائی کی تاریخ دی ہے جس پر پیش ہوں گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -