اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست خارج کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرارد ے کرخارج کردی،عدالت نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کامقدمہ قابل انصاف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر رکھاتھا،درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیاتھا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے عام عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے، عالمی سطح پر آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں ریلیف نہیں مل رہا، اوگرا کی سفارش کے بغیرحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست خارج کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرارد ے کرخارج کردی،عدالت نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کامقدمہ قابل انصاف نہیں، پٹرول کی قیمتوں پر فیصلہ کریں توعدالت آئینی حدودسے تجاوزکرےگی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین حکومت کااختیارہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -