بھارتی بکی نے افغانستان پریمیر لیگ کو بھی داغدار بنا دیا، آسٹریلین اخبار نے اپنی رپورٹ میں اس کے بارے میں کیا تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

بھارتی بکی نے افغانستان پریمیر لیگ کو بھی داغدار بنا دیا، آسٹریلین اخبار نے ...
بھارتی بکی نے افغانستان پریمیر لیگ کو بھی داغدار بنا دیا، آسٹریلین اخبار نے اپنی رپورٹ میں اس کے بارے میں کیا تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بکی نے افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کو بھی داغدار بنا دیا ہے اور آسٹریلیا میں ٹینس میچز پر جواءکرانے کے علاوہ بھارت میں بھی مشکوک ایونٹس کے انعقاد میں ملوث رہا ہے جبکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کیلئے بے بس ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی چالاکیوں سے بے بس کرنے والے فکسنگ مافیا کے سرغنہ راوندر ڈانڈیوال کے حوالے سے انکشاف ہوا تھا اور اب اس کے بارے میں مزید تفصیل سامنے آئی ہیں اور آسٹریلو ی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں وکٹوریہ پولیس دستاویزات کی بنیاد پر رپورٹ دی کہ وہ ایک عالمی ٹینس میچ فکسنگ اور سٹہ بازی کا ماسٹر مائنڈ ہے،ڈانڈیوال کے آسٹریلیا میں مقیم رشتہ دار ہارسمارات سنگھ اور راجیش کمار کے خلاف وکٹوریہ پولیس نے ٹینس میچزپر جوا کھیلنے کے چارجز عائد کئے جنہیں پہلے ہی وہ فکسڈ کرچکا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈانڈیوال بھارت میں بھی مشکوک ایونٹس کے انعقاد میں ملوث رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار تک اپنی سوشل میڈیا پروفائل پر اس نے خود کو ’کرکٹ کونسل آف انڈیا‘ کا جنرل سیکریٹری، ’کرکٹ پریمیر لیگ کا چیئرمین اور ایک سپورٹس مینجمنٹ کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر لکھا ہوا تھا، البتہ اب پروفائل میں تبدیلی کرتے ہوئے خود کو کرکٹ کونسل آف انڈیا کا سابق مالک قرار دیا ہے، وزیٹنگ کارڈ پر بی سی سی آئی سے ملتا جلتا لوگو بھی موجود ہے، جس میں اصل کی بانسبت رنگوں کا معمولی فرق ہے۔

ڈانڈیوال کے بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف اجیت سنگھ نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بی سی سی آئی سے ملتے جلتے لوگو استعمال کرنے کا مقصد صرف لوگوں کو بے وقوف بنانا ہے، وہ کئی معاملات میں اینٹی کرپشن یونٹ کی نظر میں آیا، ڈانڈیوال2 برس قبل افغانستان پریمیر لیگ سے منسلک رہا جبکہ نیپال میں بھی ایک لیگ میں وہ شامل تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں یہ بھی معلومات موصول ہوئیں کہ وہ بنکاک میں بھی ایک لیگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے خلاف موہالی پولیس میں ایک شکایت بھی درج ہے تاہم ابھی تک وہ قانون کی پکڑ سے باہرہے، اجیت سنگھ نے ایک بار پھر سپورٹس میں کرپشن کے حوالے سے مناسب قوانین کی عدم موجودگی پر اظہار افسوس کیا۔

مزید :

کھیل -