جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام،مسلم لیگ ن نے کھل کر مخالفت کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام،مسلم لیگ ن نے کھل کر مخالفت کرتے ہوئے بڑا ...
جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام،مسلم لیگ ن نے کھل کر مخالفت کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنوبی پنجاب صوبہ کی بجائے سیکریٹریٹ کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی جگہ وفاقی حکومت مسلم لیگ(ن)کےجمع کرائےبل پرقانون سازی کیوں نہیں کرتی؟۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جنوبی پنجاب صوبہ کی بجائے سیکریٹریٹ کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سیکریٹریٹ صوبے کے قیام کا نعمل البدل نہیں ہوسکتا، قوم کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دے کر ووٹ لئے گئے حکمرانوں نے حکومت حاصل کرکے جنوبی پنجاب وعدہ فراموش کردیا، جنوبی پنجاب کے عوام ان چہروں کا یاد رکھیں گے جنہوں نے انہیں دھوکہ دیا۔انہوں نےکہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جگہ سیکریٹریٹ کا قیام روزگار کے بجائے لنگر دینے جیسا ہے، ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر کی طرح جنوبی پنجاب صوبہ بھی محض سراب تھا،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عملی اقدامات کئے، موجودہ حکمران محض وقت گزاری اور قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔