سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

  

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

صرافہ جیولرز کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں بھاو میں تیزی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -