عمران خان تاریخی منافق وزیر اعظم ،پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے:بلاول بھٹو زرداری نے طبل جنگ بجا دیا 

عمران خان تاریخی منافق وزیر اعظم ،پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا ...
عمران خان تاریخی منافق وزیر اعظم ،پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے:بلاول بھٹو زرداری نے طبل جنگ بجا دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے،پی آئی اے کو جتنا نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے قومی ایئر لائن کو  اتنا نقصان تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،تاریخ میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان نے دیئے،عمران خان تاریخی منافق وزیر اعظم  ہے جو عوام کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے ہیں، سلیکٹرز کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، باہر جا کر کچھ اور ہوتا ہےاورطالبان کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے،اس کٹھ پتلی کو وزیر اعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا، 1973کے آئین پہ کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو جتنا نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے قومی ایئر لائن کو  اتنا نقصان تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ایک ہوائی حادثے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے،حکومت پی آئی اے، پاکستان سٹیل کوبیچ کراپنےفرنٹ مینزکوفائدہ پہنچاناچاہتی ہے،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر بجٹ میں غریبوں کیلئے تکلیف اور امیروں کیلئے ریلیف ہے، کورونا ، معیشت اور دیگر شعبوں میں حکومت کی کوئی پالیسی نہیں،پٹرول بم گرا کر پاکستانیوں کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہم عوام کو اس تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ہر مؤقف کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بڑھکیں مارتا ہے این آر او نہیں دوں گا،تاریخ میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان نے دیئے،عمران خان نے پہلا این آر او اپنی بہن علیمہ خان کو دیا بلکہ عمران خان تو خود 2002 میں مشرف کے این آر او سے مستفید ہوچکے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ ہمیں این ار او مت دیں لیکن ہم پر الزام ثابت کریں، ہمیں یقین ہے آپ کی اتنی اوقات نہیں،یہ ملکی تاریخ کا منافق ترین وزیر اعظم ہے,سب سے تاریخی منافق وزیراعظم عمران خان ہے جو عوام کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے، سلیکٹرز کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے ،  باہر جا کر کچھ اور ہوتا ہے،طالبان کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے ،یہ بہت بڑا منافق ہے،اس کٹھ پتلی کو وزیر اعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم پر کمپرومائز نہیں کریں گے،ہم این آر او نہیں لیں گے ،ہم اس کٹھ پُتلی سلیکٹڈ حکومت کو گھر چھوڑ کر آئیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ایک بالغ وزیراعظم کی ضرورت ہے جوپاکستان کے مسائل کا سامنا کرسکے ،پی ٹی آئی کی حکومت غریبوں کا نام لے کر امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہے ،یہ اتنا بہادر ہے ہماری غیر موجودگی میں بات کرتا ہے ہمت ہے تو سامنے بیٹھ کر بات کرو ،بزدل عمران نیازی اپوزیشن کا سامنا کرنے سے گھبراتا ہے،اپوزیشن لیڈرز کی موجودگی میں تقریر کرنے سے گھبراتا ہے، مباحثہ کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں،وزیراعظم کی بوکھلاہٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت غیر مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ 1973کے آئین پہ کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے، کٹھ پتلی حکومت کو مسلسل ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے،وہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہیں،پہلے بھی انہیں زیر حراست رکھ کے علاج اور ادویات سے محروم رکھا گیا، اب ان کی ناسازی طبیعت کے باوجود وارنٹ جاری کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نےبے نظیر پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس نام رکھایہ آپ کی کامیابی ہے،بیوروکریسی، عدلیہ اور سیاست میں کرپشن کا مسئلہ حل کرنا ہو گا،عمران نیازی کے پاکستان میں 270 ارب کی کرپشن ہوئی اس کاحساب دیں، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کی مطابق 270 ارب روپے کی کرپشن ایک سال میں ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی، پنجاب کے عوام کیوں اٹھائیں؟ملک کے سب سے بڑے صوبے کا انڈر ٹریننگ وزیر اعلی اب تک یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ کورونا کیسے کاٹتا ہے؟؟؟ تحریک انصاف کی حکومت این آئی سی وی ڈی کے مقابلے میں کسی ہسپتال کانہ بتاسکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے کردار کو جمہوری نظام کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی جمہوریت خطرہ میں آئی اس کے دفاع کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر اپنا کردار ادا کیا،ہم سلام پیش کرتے ہیں سندھ پولیس کے جوانوں کو جنہوں نے نہ صرف کئی جانیں بچائیں بلکہ پاکستانی معیشت کی شہ رگ کراچی سٹاک ایکسچینچ کا دفاع بھی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -