کورونا وائرس کو شکست دینے والی اہم ترین دوا کا سارا سٹاک امریکہ نے خرید لیا، افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی

کورونا وائرس کو شکست دینے والی اہم ترین دوا کا سارا سٹاک امریکہ نے خرید لیا، ...
کورونا وائرس کو شکست دینے والی اہم ترین دوا کا سارا سٹاک امریکہ نے خرید لیا، افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ایبولا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی اینٹی وائرل دوا ’ریمڈیسیویر‘ (Remdesivir)کا موثر ثابت ہونا تھی۔ دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے علاج کے لیے جن چند ادویات کی منظوری دی گئی ہے سائنسی تحقیق میں ان میں سے یہ دوا سب سے زیادہ موثر قرار پائی مگر اب بری خبر یہ آ گئی ہے کہ امریکیوں کے علاوہ یہ دوا دنیا میں شاید ہی کسی کو ملے کیونکہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے پوری دنیا سے اس دوا کا سٹاک اٹھوا لیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق امریکی حکومت نے اس دوا کی 5لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی ہیں جوجولائی کے مہینے کا پورا اور اس سے آگے اکتوبر تک کے 90فیصد عالمی سٹاک کے برابرہیں۔ اس لحاظ سے امریکی حکومت نے دنیا بھر میں چار ماہ میں استعمال ہونے والی ریمڈیسیویر خرید لی ہے اور ان چار مہینوں میں اب بمشکل ہی کسی اور ملک کے کورونا وائرس کے مریضوں کو یہ دوا میسر آئے گی۔
برطانوی وزیربرائے کاروبار ندھیم زہاوی نے ٹرمپ انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ریمڈیسیور کا پوری دنیا سے سٹاک خرید کر ممالک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ہر ملک اس دوا کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہو گا اور ایک مقابلے کی کیفیت ہو گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایسے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ ”امریکی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اس ڈیل کو خوش کن قرار دے رہے ہیں۔ انہیں باقی دنیا کے لوگوں کا احساس نہیں؟ میرے خیال میں بہتر ہو گا کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے اس وباءکے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔“