چینی فوجی ٹرولنگ میں دنیا بھر پر بازی لے گئے، متنازعہ علاقے پر چین کا نقشہ بنا دیا، بھارت کو شرمندگی کا سامنا

چینی فوجی ٹرولنگ میں دنیا بھر پر بازی لے گئے، متنازعہ علاقے پر چین کا نقشہ ...
چینی فوجی ٹرولنگ میں دنیا بھر پر بازی لے گئے، متنازعہ علاقے پر چین کا نقشہ بنا دیا، بھارت کو شرمندگی کا سامنا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ٹرولنگ کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن اب چینی فوج نے بھارت کے قبضے سے چھڑوائے گئے تبتی علاقے میں بھارتیوں کی  ایسی ٹرولنگ کر دی کہ اس کام میں دنیا بھر پر بازی لے گئے اور بھارتی غصے سے پیچ و تاب کھانے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ قبضہ کرنے کے بعد اس علاقے میں چینی فوج نے پہاڑ پر چین کا ایک بہت بڑا نقشہ کندہ کر ڈالا ہے اور اس نقشے پر بڑے بڑے حروف میں اپنے ملک کا نام ’چین‘ لکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی فوج نے یہ نقشہ اس علاقے میں واقع جھیل پینگانگ کے کنارے پر کندہ کیا ہے۔ اس نقشے کے علاوہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جھیل کے کناروں پر چینی فوج نے 180جھونپڑیاں بھی تعمیر کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جھیل وادی گیلوان سے 75میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں چینی اور بھارتی فوج میں گزشتہ ماہ تصادم ہوا تھا اور ایک کرنل سمیت 20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -